برسر اقتدار جماعت کی انکھ انکھ میں ڈال کر کنہیا نے سچ بولا ہے:شیلا رشید

 

آج کنہیا کمار پوری دنیا میں ایک مشہور لیڈر کے طور پہچان ہے، اور وہاں کے لوگ انکی زندگی کے اوپر مقالے اور کتابیں لکھ رہے ہیں ان کے اوپر فلم بنا رہے ہیں۔ صرف اسی لئے کہ کنہیا ظالم حکمرانوں کو آئینہ دکھاتے ہیں اور سچ بولتے ہیں۔ 

آج بھی انکی ماں آنگن واڑی میں کام کرتی ہے اور انکا خاندان مشقت کھیلتا ہے، آج کے اس پر اشوب دور میں سچ بولنا سب سے بڑا کارنامہ ہےاور یہ کارنامہ کنہیا کمار نے انجام دیا ہے۔ اسی لئے پوری دنیا کے لوگ ان کو مانتے ہیں، آج پوری دنیا کی نظریں بیگوسرائے پر ہے۔ 

آج کل یہ ماحول ہو گیا کہ جس کے پاس پیسے ہیں ایم ایل اے اور ایم پی بننا انکی جاگیر بن گئی ہے۔ یہ روایتی سیاست ہے، آج پوری دنیا کے لوگ دیکھ رہے ہیں کہ یہ روایت ختم ہوگی یا نہیں ہوگی۔ 

آج اگر غریب کا بچہ جیت کر جائے گا تو پورے ملک میں اور پوری دنیا کے غریبوں کے لیے ایک پیغام ہوگا، اور وہ بھی اٹھے گا اپنی اواز خود بلند کرے گا اور اپنے حقوق کی لڑائی لڑے گا۔ آج بیگوسرائے کے لوگوں کو ایک مثال قائم کرنی ہوگی۔ ویسے یہاں کے لوگوں نے بہت سی مثال قائم کی ہے، کنہیا جے این یو طلبہ یونین کا صدر بن کر اور پورے ملک کے لیے ایک لیڈر بن گیا تھا یہ مثال اپ پہیلے بھی قائم کر چکے ہیں۔ 

بی جے پی نے ایک دھشت گرد سادھوی پرگیہ ٹھاکر کو ٹکٹ دینا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ مودی 2019کا الیکشن ہار چکے ہیں۔