ساؤ پاؤلو۔ڈکیتوں کے ایک گروہ کو برازیل پولیس نے گرفتار کیا ہے جنھوں نے دنیاکی سب سے بڑی بینک میں تاریخی چوری کا منصوبہ تیار کیاتھا۔نیشنل بینک کے مرکزی لاکرجس میں 240ملین یورویعنی 2000کروڑ روپئے رکھے ہوئے ہیں تک پہنچنے کیلئے ایک سرنگ کی کھدوائی کی غرض سے چار ماہ تک زیر زمین رہے
۔ڈیلی میل کے مطابق اگر ڈکیتی کامیاب ہوجاتی تو یہ ’’ تاریخ میں دنیا کی سب سے بڑی چوری‘‘ میں شامل کی جاتی۔جنوبی ساؤ پاؤلو کے علاقے میں ایک 550یارڈ کی طویل سرنگ دستیاب ہوئی جو ڈکیتوں کے کرایہ کے گھر سے بینک آف برازیل کی برانچ تک نکالی گئی تھی۔ برازیلین میڈیا کے مطابق سرنگ اس قدر بڑی ہے کہ اس میں ایک جوان شخص آسانی کے ساتھ کھڑا ہوسکتا ہے۔
سرنگ کی تصویروں میں دیکھاجاسکتا ہے کہ لڑکی اور لوہے کی سلاخوں کے ساتھ سرنگ کی اوپری سطح کو محفوظ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔اس کے علاوہ آگے کے راستے میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے سرنگ کے اندرونی حصہ میں لائٹس بھی لگائے گئے ہیں۔
تحقیقاتی ایجنسی پچھلے دوماہ سے گینگ پر نظر رکھے ہوئے تھی اور سرنگ مکمل ہونے کے ساتھ ہی ان لوگوں کو گرفتار کرلیاگیا۔آرٹی کے مطابق گینگ نے اس کام کو انجام دینے کے لئے انفرادی طور پر بڑی سرمایہ کاری انجام دی اور کام مکمل ہونے کے بعد فی کس ایک بلین ریال کی رقم آپس میں بانٹ لینے کا بھی ارادہ کیاتھا