برسیلیا:قید خانہ میں ایک خون ریز فساد کی وجہہ سے تقریباً60ہلاک کردئے گئے ۔ امیزان جنگل سے جڑے’’ ماناؤز‘‘ قید خانے میں حریف منشیات کے گروہوں کے درمیان جھڑپ ہوگئی۔
#UPDATE At least 60 killed in Brazil prison riot: official https://t.co/oDtYU5tbyJ
— AFP news agency (@AFP) January 2, 2017
عہدیداروں نے آج کہاکہ یہ برازیل کے پرہجوم قید خانہ میں نظام میں کئی برسوں سے جاری پرتشدد واقعات میں سے ایک ہے ۔
ریاست امیزان کی صیانت کے سربراہ سرجیوکونٹیزنے
ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ کا بھی اندیشہ ہے کیونکہ حریف منشیات کے گروہوں کے درمیا ن جھڑپ کی تفصیلات حاصل نہیں ہوسکی ہیں۔
ایک مقامی اخبار کی رپورٹ کے مطابق تشددمیں ہلاک ہونے والے کئی معذورین کی نعشوں کو دیوار کے باہر پھینک دیا گیا ہے۔ فسادکی ابتدائی اتوار کی رات دیر گئے ہوا جس کے بعد نعشوں کو دیوار سے پھینک دیا گیا۔
فساد پر پیر کی صبح 7بجے قابوپایاگیا۔عہدیدار ا ب بھی قیدیوں کی گنتی میں جٹے ہوئے ہیں تاکہ مرنے والوں کی حقیقی تعدادکا اندازہ لگایاجاسکے۔
بین الاقوامی نگران کار اداروں نے برزایل اور اس کے قید خانوں کے نظام کو اپنی شدید تنقید کانشانہ بنایا ہے‘ کیونکہ یہا ں گنجائش سے زیادہ قیدیوں کو محروس رکھا جارہا ہے
۔منیشات کے سرگرم اور بہت زیادہ طاقتور دو گروہوں کے مابین یہ فساد کا واقعہ پیش آیا تھا جن کے درمیان صلاح کا معاہدے پچھلے سال ختم ہوگیا تھا۔