براسیلیا ۔7اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برازیل میں آج صدارتی اور پارلیمانی انتخابات ہو رہے ہیں۔ صدارتی الیکشن کا یہ پہلا مرحلہ ہے، جس میں 13 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق کامیاب امیدوار کے لیے 50 فیصد یا اس سے زائد ووٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔ دوسری صورت میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کرنے والے 2امیدواروں کے درمیان دوسرے مرحلے کا الیکشن 28 اکتوبر کو ہو گا۔