بحریہ کے جوان کے خودکشی نوٹ میں سینئر عہدیدار پر ہراسانی کا الزام

کاننور:ہفتہ کے روز بحریہ کے جوان گوڈیپا سوراج کا خود کش نوٹ ملنے کے بعد بحریہ کے دوسینئر عہدیداروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کیا ہے۔

دودن قبل ہی مذکورہ جوان کی موت واقع ہوئی تھا جس کا خودکش نوٹ اب ملا۔ جس کے مطابق 26سال کا جوان جس کا تعلق ائی این اے تھا جس میں دوسینئر عہدیداروں پر ہراسانی کا الزام عائد کیاگیا ہے۔ پولیس نے اس بات کی اطلاع دی کہ اکیڈیمی میں واقعہ متوفی جوان کے روم سے خودکش نوٹ دستیاب ہوا ہے ۔ڈی سی کی خبر کے مطابق جس کے بعد دونوں سینئر عہدیداروں کے خلاف ایک مقدمہ درج کرلیاگیا ہے۔

چہارشنبہ کے روز صبح 5:30کے قریب سورج نیم بیہوشی کے عالم میں فرش پر گرا ہوا تھا۔ انہیں کیمپس کے ائی این اے کے نوجیون اسپتال لے جایاگیا جہا ں سے انپیں پاریارم میڈیکل کالج اسپتال منتقل کیاگیا‘ جہاں پر معلوم ہوا کہ ان کے قلب پر دو حملے ہوئے ہیں جس کے بعد وہ جمعرات کے روز فوت ہوگئے۔

مذکورہ جنوبی بحریہ کمانڈنٹ نے جوان کی موت کے بعد تحقیقات کے احکامات جاری کئے‘ اسی دوران سوراج کے بھائی نے جوان سینئر عہدیداروں کی ہراسانی کا شکار تھا۔سوراج کے بھائی نے اس بات کا بھی الزام عائد کیاکہ پچھلے دوسال سے وہ اکیڈیمی میں سینئر عہدیداروں کا ہراسانی کا شکار تھا کیونکہ وہ امتحانات میں دھاندلیوں کے الزامات کے خلاف قانونی لڑائی لڑ رہاتھا۔