بجرنگ دل کے کارکنوں کو ہتھیار چلانے کی ٹریننگ

راج گڑھ : مدھیہ پردیش کے راج گڑھ کے دیہی علاقہ میں بجرنگ دل کے عہدیدار کارکنوں کو بندوق او رریوالور چلانے کی تربیت دی جارہی ہے ۔اس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے ۔

ان تصاویر کے سامنے آنے کے بعد حکام حرکت میں آئے ہیں۔راج گڑھ میں پولیس سپرینڈنٹ سمالا پرساد نے کہا کہ انہیں اطلاع ہے کہ بجرنگ دل کی طرف سے کوئی تربیت دی جارہی ہے اگر لائسنس والے ہتھیار ہیں تو اس میں قانونی کوئی خلاف ورزی نہیں ۔

ان سے اس طرح کے کیمپ کو لے کر کوئی اجازت نہیں لی گئی ہے ۔بجرنگ دل کے ضلع رکن دیوی سنگھ سوندیا نے کہا کہ یہ ایک مستقل منعقد ہونے والا کیمپ ہے او راسے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے ۔انھوں نے کہا کہ اس تربیت کا مقصد ملک دشمن عناصر او رمبینہ لو جہا د کرنے والوں سے نمٹنا ہے ۔

واضح رہے کہ یہ پہلا معاملہ نہیں ہے جب بجرنگ دل کے کارکنان کو ہندو ؤں کی حفاظت کے نام پر کھلے عام ہتھیار چلانے کی تربیت دی جارہی ہے ۔۲۰۱۶ء میں بجرنگ دل کی طرف سے ایودھیا میں ایک ٹریننگ کیمپ لگایا گیاتھا جس میں کارکنان نے رائفل ،تلواریں او رلاٹھی چلانے کی تربیت لی تھی ۔