مظفر نگر : اتر پردیش کے مظفر نگر میں رشتوں کو شرمسار کردینے والا ایک واقعہ پیش آیا ۔جہاں ایک باپ نے اپنی ہی نابالغ بیٹی کو طمنچہ کی نوک پر چھ مہینوں تک عصمت ریزی کرتا رہا ۔جب اس واقعہ کی اطلاع لڑکی کی ماں کو ہوئی تو اس نے پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی ۔پولیس نے ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
ذرائع کے مطابق اترپردیش کے شہر بڈھانہ پولیس اسٹیشن حدود عمر پور گاؤں میں یہ معاملہ پیش آیا ۔جہاں ایک باپ اپنی ہی سگی نابالغ بیٹی کی چھ ماہ تک لگاتا ر عصمت ریزی کرتا رہاتھا ۔جب بھی یہ لڑکی اس راز سے پردہ اٹھانا چاہتی ہے تو باپ اسے طمنچہ دکھا کر ڈراتا او رجان سے ماردینے کی دھمکی دیتا۔
لیکن اس لڑکی کی ماں اس کی خبر ہوگئی تو ماں کو بھی جان سے ماردینے کی دھمکی دی ۔مگر ماں نے ہمت سے کام لیتے ہوئے مقامی پولیس تھانے میں جاکر اس کی شکایت کی ۔پولیس نے شکایت موصول ہوتے ہی مجرم کو گرفتار کرلیا اورمتاثرہ لڑکی کو میڈیکل جانچ کیلئے بھیج دیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔