نئی دہلی:بالی ووڈ اداکار جیکی شروف اور ماڈل سے اداکاربنے ارجن رامپال منگل کے روز بی جے پی میں رسمی شمولیت اختیار کریں گے‘ اور اترپردیش کے مجوزہ انتخابات میں بی جے پی کی مہم میں حصہ بھی لیں گے۔
اے بی پی نے میڈیا ذرائع کی اطلاعات کے مطابق بتایا کہ دونوں اداکار نئی دہلی کے بی جے پی ہیڈکوارٹر پہنچ کرپارٹی کے جنرل سکریٹری کلیاش وجئے ورگی سے ملاقات کی ۔
رام پال نے اے این ائی کو بتایا کہ ’’ وہ نہ تو سیاست داں ہیں اور نہ ہی یہاں سیاست کرنے کے لئے ائے ہیں۔ میںیہاں صرف بی جے پی کو کس طرح مدد پہنچائی جاسکتی ہے دیکھنے کے لئے آیاہوں‘‘۔
I am not a politician, not here for politics. I am here to see how can I extend my support to them (BJP): Arjun Rampal at BJP office pic.twitter.com/S2hFDpobMW
— ANI (@ANI) January 10, 2017