ممبئی : بالی ووڈ کے مزاحیہ فنکار قادر خان کو طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے انہیں کینیڈا کے ایک اسپتال میں شریک کروایا گیا ہے ۔ ۸۱؍ سالہ کو اداکار کو سانس لینے میں دشواری ہونے کی وجہ سے ڈاکٹرس نے انہیں وینٹیلر پر رکھے ہوئے ہیں ۔ کامیڈین اداکار کی طبیعت ناسازی کی خبرعام ہوتے ہی کئی گوشوں سے دعا کی گذارش کی جارہی ہے ۔بالی میگااسٹار امیتابھ بچن نے ٹوئیٹر پر قادر خان کیلئے دعا کی اپیل کی ہے ۔
امیتابھ بچن نے قادر خان کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا ۔جن میں مسٹر نٹور لال ، سہاگ ، کولی او ر شہنشاہ وغیرہ شامل ہیں ۔قادر خان کا جنم ۱۱؍ دسمبر ۱۹۳۷ء کو افغانستان کے شہر کابل میں ہوا ۔ انہوں نے تقریبا ۳۰۰؍ فلموں میں اداکاری کی ۔
قادر خان نے فلموں میں اداکاری کے علاوہ تقریبا ۲۵۰؍فلموں کے مکالمہ لکھے ہیں ۔ جن میں کولی نمبر ون ، میں کھلاڑی تو اناڑی، کرما بھی شامل ہیں ۔
T 3041 – KADER KHAN .. actor writer of immense talent .. lies ill in Hospital .. PRAYERS and DUAS for his well being and recovery .. saw him perform on stage, welcomed him and his prolific writing for my films .. great company, a Libran .. and many not know , taught Mathematics ! pic.twitter.com/yE9SSkcPUF
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) December 28, 2018
prayers and duas .. https://t.co/hYVjnN2ZUr
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) December 28, 2018