نئی دہلی : سارا ہندوستان روشنی کا تہوار یعنی دیوالی جوش و خروش سے منانے جارہا ہے ۔ سوشل میڈیا پرلوگ ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکبادیاں دے رہے ہیں ۔ وہیں بالی ووڈ کے اسٹارٹوئیٹر اپنے شائقین کو مبار کباد دے رہے ہیں ۔ ڈائریکٹر پروڈیوسر کرن جوہر نے اپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میری طرف سے او رمیرے والدین کی جانب سے تمام لوگوں کو دیوالی بہت مبارک۔ ہم دعاگو ہیں کہ یہ سال کیلئے خوشخبری لائے ۔
انوپم کھیر نے دیوالی کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد پیش کی ۔ انوپم کھیر جو ان دنوں امریکہ میں ہیں ۔ انہوں نے اپنے پیام میں لکھا کہ میرے پیارے ہندوستانیو! آپ سب کو دیوالی کو مبارکباد ۔ میں دعا کرتا ہوں کہ خدا آپ سب کی خواہشیں پوری کریں ۔ میں فی الحال اپنے ملک سے دور ہوں لیکن آپ لوگوں کے دل سے دور نہیں ۔
اداکار اجئے دیوگن نے بھی دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔ ان کی اہلیہ او ربالی ووڈ اداکارہ کاجول نے بھی اپنے مداحوں کو دیوالی کی مبارکباد پیش کی ۔
دو دن قبل شاہ رخ خان نے بھی اپنے گھر منت پردیوالی منائی تھی ۔ واضح رہے کہ دیوالی ملک میں سب سے زیادہ منائے جانے والا تہوار ہے ۔ اس میں تہوار میں ہندو لوگ اپنے گھروں کے باہر روشنی کے دئے جلاتے ہیں ، آپس میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہیں ، اور پٹاخے پھوڑتے ہیں ۔
Happy Diwali to all of you! Love and light for life…..stay as positive as you can this year ….please wish your families from Mom, Roohi, Yash and me!!❤️❤️❤️ pic.twitter.com/Bm2NTYfgRP
— Karan Johar (@karanjohar) November 7, 2018
Wishing everyone a light filled bright happy prosperous Diwali. Let the light in your houses echo in your hearts and let’s light up the world with our positivity instead of crackers 😉 . pic.twitter.com/SkAhn84CNp
— Kajol (@itsKajolD) November 7, 2018
दियों की रोशनी सभी पर बनी रहे. Happy Diwali!
— Ajay Devgn (@ajaydevgn) November 7, 2018
मेरे प्यारे देशवासियों !! आप सभी को दीपावली की हार्दिक शुभकामनाएँ। ईश्वर आपकी हर मनोकामना पूरी करें। आप भी मेरे प्रति अपना प्यार और आशीर्वाद बनाये रखिये। देश से दूर हूँ। दिलों से नहीं।🙏😍🌺 #HappyDiwali #AllMyBestWishes #LoveAndLights #FestivalOfLights #NewYork pic.twitter.com/F4Xrr0jabn
— Anupam Kher (@AnupamPKher) November 7, 2018