بالی ووڈ فلم اداکار آنجہانی ونودکھنہ کی اہلیہ کا انتقال 

ممبئی : بالی ووڈ اداکار آنجہانی ونود کھنہ کی پہلی بیوی اور فلم اداکار اکشے کھنہ او رراہل کھنہ کی ماں گیتا انجلی کا ہفتہ کی رات انتقال ہوگیا ہے۔ ان کے خاندانی ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ ذرائع کے مطابق ہفتہ کی شب انہوں نے سینہ میں درد اور بے چینی کی شکایت کی ۔ انہیں قریبی خانگی اسپتال لیجایا گیا جہاں کچھ دیر بعد ان کا انتقال ہوگیا ۔ اتوار کے دن ممبئی علی باغ میں ان کی آخری رسومات پورے کئے گئے ۔

واضح رہے کہ ونودکھنہ کے ساتھ ان کی شادی ۱۹۷۱ء میں ہوئی تھی ۔ انہیں دو لڑکے اکشے کھنہ او رراہل کھنہ ہیں ۔ ۱۹۸۵ ء میں ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی تھی ۔