شملہ۔ ہماچل پردیش ہائی کورٹ نے ہفتہ کے روز فلمی اداکار جیتند ر پر لگائی گئے جنسی ہراسانی کے کیس کے متعلق تحقیقات پر روک لگادی ہے۔اداکار نے ایک رشتہ دارکی شکایت پر ایف آئی آر درج کئے جانے کے بعد تحقیقات پر روک لگانے کے لئے ہائی کورٹ میں ایک درخواست پیش کی تھی۔
شکایت کے مطابق جتیندر نے 1971جنوری کے دوران شملہ میں مذکورہ شکایت کردہ کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی تھی۔ اس وقت اداکارہ 28سال کے تھے او رشکایت کردہ 18سال کی تھیں
۔شکایت کردہ نے کہاکہ اداکار نے شملہ میں چل رہی ان کی فلم شوٹنگ میں شامل ہونے کا ا ن کے لئے’’انتظام ‘‘ کیاتھابعدازاں شکایت کردہ کے ساتھ جنسی چھیڑ چھاڑ کی۔
شکایت پر شملہ پولیس نے 7مارچ کو نئے شملہ میں ائی پی سی کے دفعہ 354( خاتون کے ساتھ بدسلوکی) کا ایک مقدمہ درج کیا۔