شمالی گوا کے انجونا بیچ کے نزدیک ایک اسکوٹر سوار بالی ووڈ اداکارہ زرین خان کی کار سے ٹکرا گیا ۔ اس حادثہ میں بائیک سوار کی موت ہوگئی ہے ۔ یہ واقعہ بدھ کو دیر رات پیش آیا ۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق نتیش گورل ( 31) نام کے شخص کا اسکوٹر زرین کے انووا کار سے ٹکرا گیا ۔
اس زور دار ٹکر میں نتیش کے سر پر سنگین چوٹ آئی تھی ۔ انہیں نزدیک میں واقع مپوسا کے اسیلو اسپتال میں بھرتی کروایا گیا ، جہاں ان کی موت ہوگئی ۔
ممبئی مرر کی رپورٹ کے مطابق زرین کی ٹیم کا دعوی ہے کہ زرین کی گاڑی کھڑی تھی اور جس وقت یہ حادثہ پیش آیا ، اسکوٹر سوار نے ہیلمٹ نہیں پہنا ہوا تھا ۔ ٹکراو کے بعد زرین خان ہی زخمی شخص کو اسپتال لے کر گئیں ۔
Goa: A bike-borne man died after his motorcycle rammed into a vehicle owned by actress Zareen Khan in Anjuna, last evening.
— ANI (@ANI) December 12, 2018