بالکنڈہ میں مسلمانوں کا سماجی بائیکاٹ

قبرستان پر ادعا سے دستبرداری کے لیے ہندوؤں کا دباؤ

نظام آباد ۔ 29 ۔ مئی : ( ایجنسیز ) : بالکنڈہ ضلع نظام آباد میں ولیج ڈیولپمنٹ کمیٹی (VDC) نے اس موضع میں مسلمانوں کے ساتھ سماجی اور تجارتی تعلقات رکھنے والوں پر بھاری جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ ایک رپورٹ کے مطابق وی ڈی سی نے ایک قبرستان پر ان کے ادعا سے دستبرداری کے لیے مسلمانوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے ان کا سماجی اور کمرشیل بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اس کمیٹی نے مقامی مسجد کمیٹی کی جانب سے مقامی عدالت میں دائر کئے گئے ایک مقدمہ سے دستبرداری سے انکار کرنے پر اس طرح کا انداز اپنایا ہے ۔ کمیٹی نے کہا کہ کسی مسلمان سے بات کرنے والے شخص پر 5000 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا اور اگر کوئی مسلمان کی ہوٹل میں چائے نوشی کی تو ان پر 20,000 روپئے جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ نیز اگر کوئی غیر مسلم کسی مسلمان کے جنرل اسٹور سے کچھ خریدی کرے تو اس پر بھی 20,000 کا جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ غیر مسلم افراد پر مسلمانوں کے آٹو رکشا میں سفر کرنے پر بھی جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ مسلمانوں کو اس گاؤں میں اس طرح کی غیر قانونی تحدیدات کے باعث کافی مشکلات کا سامنا ہے ۔ وہ ان کے بچوں کے لیے روزمرہ استعمال کی اشیاء اور دودھ بھی خرید نہیں کر پا رہے ہیں ۔ ہندوؤں کے مکانوں میں کرایہ سے رہنے والے مسلمانوں کو مکانات خالی کرنے کے لیے کہا جارہا ہے ۔ اس گاؤں میں ایک مسلم قبرستان ہے ۔ جس میں چند قبروں کو مسمار کرنے کے بعد اس پر ہندوؤں نے غیر قانونی طور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی تھی ۔ جس پر مسلمانوں نے پولیس اور ریونیو ڈپارٹمنٹ میں شکایت درج کروائی اور ان محکمہ جات نے ملزموں کے خلاف کارروائی کی ۔ رپورٹ میں کہا کہ موجودہ بائیکاٹ کے خلاف مسجد کی انتظامی کمیٹی کے ارکان نے مقامی پولیس میں شکایت درج کروائی لیکن تاحال کوئی کارروائی نہیں کی