بالاکوٹ کے سیکریٹ کا مودی نے کیاانکشاف۔ میں سمجھا وہاں پر ابر ہے‘ رڈار سے ہم بچ سکتے ہیں‘ اوکے‘ اگے بڑھو‘ چل پڑے

قومی یوم ٹکنالوجی پر وزیراعظم نے رڈار سائنس کا احیاء عمل میں لایا

نئی دہلی۔وزیراعظم نریندر مودی نے واضح کیا کہ انہیں اس با ت کا احساس ہوا کہ بادل اور برسات انہیں پاکستانی رڈار سے ہندوستانی جنگی جہازوں کو بچائیں گے جو بالاکوٹ میں فضائیہ حملے کے لئے روانہ ہوئے تھے‘ جبکہ ماہرین اس بات پرالجھن میں ہیں کہ خراب موسم میں کس طرح فضائیہ حملہ کیاگیا ہوگا۔

ایک انٹرویو کے دوران کیا گیا اس انکشاف جس کی نشریات قومی یوم ٹکنالوجی او رپوکھران نیوکلیر تجربے1998کی یاد میں منعقدہ پروگرام سے منسوب ہے جس کے متعلق سوشیل میڈیا میں مذاق اڑایا جارہا ہے۔

کئی صارفین نے اس بات کی طرف اشارہ کیا ہے کہ رڈارس بادلوں کے پیچھے موجودہ اشیاء کو بھی پہچان لیتے ہیں اور وزیراعظم کے بیان کو غیر سائنسی دعوی قراردے رہے ہیں۔مودی نے کہا”میں اس سائنس سے واقف فرد نہیں ہوں“۔مگر اس سے زیادہ اہم سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ۔ کیا اتنے اہم فوجی فیصلے اس طرح کی بنیاد پر لئے جاسکتے ہیں؟۔

ایک ٹی وی چیانل نیوز نیشن نے ہفتہ کے روز اس انٹرویو کو نشر کیا‘ وہ بھی اس وقت جب چھٹی مرحلے کی پولنگ ایک روز بعد ہونے والی ہے۔ چیانل پر جو نشر کیاگیا ہے اس میں مودی نے کہاکہ”تقریبا9اور9:30کے اطراف میں نے جائزہ (فضائیہ حملے کی تیاریوں کا) لیا۔ پھر 12بجے کے قریب جائزہ لیا۔

ہمارے سامنے مسئلے خراب موسم کا تھا۔ اگر آپ کو یاد ہوتو بہت خطرناک بارش ہوئی تھی۔ ہنسی کے ساتھ۔ وہ بڑے پنڈت جو میرے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں وہ یہ سب نہیں جانتے۔ بارہ بجے کے قریب ایک لمحہ کے لئے ہمیں یہ اس موسم میں کرنا چاہئے۔

وہاں پر بادل تھے ’ہم سمجھ نہیں پارہے تھے کہ جائیں یا نہ جائیں؟ لہذا ماہرین کی رائے تھی ’کیا ہم تاریخ تبدیل کریں؟“۔ انہوں نے آگے کہاکہ ”میرے دماغ میں دو مسئلے تھے‘ ایک راز اور دوسرا میں سائنس سے واقفیت رکھنے والے فرد نہیں تھا‘ مگر میرا یہ ماننا تھا کہ ابر ہے‘ وہاں پر بارش ہے‘ لہذا ہمیں رڈار سے بچنے کا بہترین موقع ہے۔

میرے ذہن میں یہ عام خیال تھا کہ ابر ہمارے لئے فائدہ مند بھی ہوسکتا ہے“۔ اس کے بعد مذکورہ انٹرویو کو لے کر سوشیل میڈیا پر امیج کے ساتھ ٹرینڈ بڑھ گیا۔

سی پی ائی ایم لیڈر سیتا رام یچوری نے مودی کے الفاظ کو ”حقیقی بے شرمی“ قراردیا۔ اور کہاکہ انڈین ائیرفورس کی اس کو مغرور اور غیر پیشہ وار کے طور پر توہین کی ہے۔ کانگریس ترجمان سلمان سوز نے بھی مودی کے بیان کو مذاق اڑایا۔

ماہرین اور پائلٹس نے ٹیلی گراف سے بات کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ ”ابر کے پیچھے چھپی چیف بھی رڈرار میں آتی ہے“۔

ٹوئٹر پر مذاق آڑاتے ہوئے کچھ صارفین نے لکھا کہ ”غنیمت ہے مودی جی نے ائیر فورس کو جنگی جہاز کا ریرورس گیر ڈالنے کے لئے نہیں کہا ہے“