بالاکوٹ کی اہمیت۔ امیت شاہ نے سابق فوجیوں کی اپیل کو کیانظر انداز

انتخابی عملے نے بھی حال ہی میں سیاسی جماعتوں سے ملٹری سرگرمیوں کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کا استفسار کیاتھا

شاہجہاں پور۔بی جے پی صدر امیت شاہ نے ہفتہ ایک انتخابی مہم میں نہ صرف بالاکوٹ فضائیہ حملے کو اجاگر کیا بلکہ انہوں نے اس بات کی یقین دہانی کی کوشش کی کہ مذکورہ حملہ نریندر مودی کے احکامات پر انجام پایاتھا۔

امیت شاہ کا یہ بیان ایسے وقت میںآیا ہے جب سابق فوجیو ں کی جانب سے انتخابی مہم میں آرمی کے نام کے استعمال ‘ فوجی سرگرمیوں کے حوالے دیتے ہوئے ووٹ مانگنے سے باز رہنے کی تمام سیاسی جماعتوں سے کی گئی اپیل کی سیاحی تک سوکھی نہیں ہے ۔

تاہم شاہ نے 29ستمبر 2016کو اروی دہشت گرد حملے کے ردعمل میں خط قبضہ کے اطراف واکناف میں دہشت گرد ٹھکانوں کے خلاف کاروائی میں کی گئی ’’ سرجیکل اسٹرائیک‘‘ اور14فبروری کو پلواماں میں سی آر پی ایف کے قافلے پر کئے گئے خود کش حملہ جس میں چالیس جوان شہید ہوگئے تھے کے جواب میں کی گئی کاروائی کے حوالے دئے۔

بی جے پی صدر امیت شاہ نے اترپردیش کے شاہجہاں پور میں کہاکہ’’ شہیدوں کی تیروہیں کے روز ہی انہوں نے ائیر کو جنگجوؤں کو حکم دیا کہ ‘ ائیر فورس نے پاکستان کے گھر میں گھس کر اپنا کام تمام کیا‘‘۔

فبروری16کے بالاکوٹ فضائیہ حملے کے وقت کو ہندو رویتی رواج کے مطابق منعقد کی جانے والی تیرویں سے اس کو جوڑتے ہوئے ‘ جو مرنے والے کی موت کے تیرویں روز کی جاتی ہے اور اس کے بعد پسماندگان کی عام زندگی میں واپسی ہوتی ہے کے ذکر کے دوران شاہ نے مودی کا نام اس میں جوڑ دیا۔

انہوں نے کہاکہ ’’ مگر مودی کو شاہجہاں پور نے بھیجا ہے ‘ ایسے مودی جی ہیں۔ یوپی سے وزیراعظم گیا وہ نریندر مودی جیسا ‘‘۔ شاہ نے یہ بھی کہاکہ’’ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بم باری کران کے تکڑے تکڑے کاکام نریندرمودی حکومت نے کیا ہے‘‘۔

سابق فوجیوں اور بہت سارے اداروں کے سربراہان نے ایک غیرمعمولی لیڈر صدر جمہوریہ ہند کو لکھا جو فوج کے سپریم کمانڈر ہیں اور اپیل کی کہ وہ سیاسی جماعتوں کو اس بات کی ہدایت دیں کہ وہ سیاسی مقصد کے لئے فوج کااستعمال نہ کریں‘‘۔

انتخابی عملے نے بھی حال ہی میں سیاسی جماعتوں سے ملٹری سرگرمیوں کو انتخابی مہم سے دور رکھنے کا استفسار کیاتھا۔

حال ہی میں مودی نے بھی پہلی مرتبہ رائے دہی میں حصہ لینے والے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہ اپنا پہلا ووٹ پلواؤں کے پسماندگان اور فضائیہ حملے میں شامل افسروں نے نام وقف کریں‘ جس کے بعد کانگریس نے انتخابی عملے سے اس کی شکایت کی تھی۔

شاہجہاں پور میں چوتھے مرحلے میں29اپریل کے روز رائے دہی مقرر ہے۔