ممبئی۔ سلمان خان ایک ایسے اداکارہیں جس سے ان کی شادی کے منصوبے کے متعلق سوال کیاجاتا ہے‘ مگر وہ راست طور پر اس طرح کے سوالات کا بڑی مشکل سے جواب دیتے ہیں۔
تاہم سوپر اسٹار نے انکشاف کیاہے انہوں نے اب تک کیوں شادی نہیں کی اور وہ کبھی شادی نہیں کریں گے۔سلمان خان جو ان دنوں اپنے فلم بھارت کے پرموشن میں مصروف ہیں‘ حال ہی میں اپنی شادی کے متعلق کھل کر بات کی ہے۔
مذکورہ اداکار نے کہاکہ ان ایقان شادی پر نہیں مگر ساتھ پر ہے۔ ان کی شادی کے متعلق قیاس آرائیوں پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے ممبئی ٹائمز سے کہاکہ ”میں شادی پر یقین نہیں رکھتا ہے۔
میں سمجھتاہوں کہ یہ موت کی سزا ہے۔ میں اس پریقین نہیں رکھتا۔ہم آہنگی؟ ہاں“۔تاہم جب سلمان خان سے پوچھا گیا کہ کیاآپ والد بنا چاہیں گے‘ سلمان خان نے جواب میں کہا”جب ہوگیا تب ہوگا“۔
چلو سلمان خان کے چاہنے والوں کو اس بات کو اب یقین ہوگیا ہے کہ ان کا پسندیدہ ستارہ کبھی شادی نہیں کرے گا۔سلمان خان کی بڑی فلم بھارت 5جون کو ریلیز ہونے والی ہے۔
اس فلم کے ہدایت کار علی عباس ظفر ہیں فلم میں کٹرینہ کیف او ردیشا پاٹانی نے بھی کام کیا ہے۔
سال2014کے جنوبی کوریا ڈرامہ پر مشتمل فلم بھارت میں سلمان خان مختلف کرداروں میں نظر ائے ہیں بچپن سے لے کر بڑھاپے تک
۔ فلم کے ٹریلر نے دھوم مچاکر رکھا ہے اور باکس آفس پر اس کی شروعات بھی زور دار ہونے کی توقع ہے۔