بازار میں پہلے سے ہی 2000روپئے کی جعلی کرنسی نوٹ ۔ ایک کسان ٹھگ لیاگیا

چکمنگلور: انڈیامیں جہاں پرفلموں کی تھیٹرس میں ریلیز سے قبل ہی ویب سائیڈپر ریلیز او رقزقی کو روکنے میں مسلسل کوششیں کی جارہی ہیں وہیں اسی طرح ایک واقعہ تمام نئے 2000کے کرنسی نوٹوں کے ساتھ پیش آیا۔

عوام کی جانب سے 2000کی جعلی کرنسی نوٹوں کی کاپیاں دئے جانے کی متعدد شکایت منظر عام پر ائیں ہیں۔اب تک ملک کی تیس فیصد آبادی بھی نئے کرنسی کے 2000کی نوٹ نہیں دیکھ پائی اور پانچ سو کی نوٹ ان تک ان کے ہاتھ میں نہیں ائی وہیں پر 2000کی جعلی کرنسی نوٹ عوام کے درمیان میں پھیل جانے کی شکایت مزیدبے چینی پیدا کرنے والی ہیں۔

کرناٹک کے چکمنگلور کے اے پی ایم سی مارکٹ میں ایک کسان کو 2000کی جعلی کرنسی نوٹ دیکر ٹھگ لیاگیا۔ہندو رپورٹرکے مطابق ہفتہ کے روز صبح میں اشوک نامی کسان کے پاس سے ایک نامعلوم شخص نے پیاز خریدی او رپیاز لینے کے بعد اس نے دوہزار روپئے کی نوٹ اشوک کو تھمادی جوبعدازاں حقیقی نوٹ کی فوٹو کاپی ثابت ہوئی۔

سپریڈنٹ آ ف پولیس کے انا ملائی نے کہاکہ ’’ وہ حقیقی نوٹ کی ایک فوٹو کاپی تھی ۔ وہ ایک فوٹو کاپی تھی جس کو ہر کوئی آسانی کے ساتھ پہنچ سکتا ہے۔

اور کسان کو کسی نامعلوم شخص نے مارکٹ میںیہ فوٹو کاپی دیکر خریدی کی‘‘۔ ایس پی نے کسان سے تمام تفصیلات معلوم کرنے کے بعد کہاکہ’’ ہم نے ائی پی سی کی دفعہ420کے تحت دھوکہ دھڑی کا ایک کیس چنکمنگلور پولیس اسٹیشن میں درج کیاہے‘‘