بارہ سال سے کم عمر کی لڑکی کے ساتھ عصمت ریزی کرنے والوں کو سزائے موت ۔ کابینہ کی منظوری

نئی دہلی۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی زیرقیادت مرکزی کابینہ نے ہفتہ کے روز بارہ سال سے کم عمر کی لڑکیوں کے ساتھ عصمت ریزی کے قصور وار پائے جانے والوں کو سزائے موت کی منظوری دیدی ہے۔

کابینی اجلاس کے پیش نظر حکومت نے صاف کردیا کہ وہ پی او سی ایس او ایکٹ میں ترمیم لارہی ہے۔ جموں او رکشمیر کے کتھوا ضلع میں ایک اٹھ سال کی معصوم کے ساتھ ہوئی عصمت ریزی کے واقعہ کے پیش نظر ملک بھر میں ہورہے احتجاج پر مرکزی وزیر برائے ترقی خواتین او ر اطفال شریمتی منیکا گاندھی نے صاف کردیا تھا کہ پی او سی ایس او ایکٹ میں ترمیم لائی جارہی ہے تاکہ سزائے موت کے قانون کو اس میں شامل کیاجاسکے۔

مرکزی کی جانب سے رپورٹ داخل کئے جانے کے فوری بعد سپریم کورٹ میں الاک الوک سریواستو نامی ایڈوکیٹ کی داخل کردہ مفاد عامہ کی درخواست پر ردعمل کے دوران کہاگیا کہ صفر سے بارہ سال کی لڑکیوں کی عصمت ریزی اور بے رحمانہ قتل کے واقعات میں ملوث لوگوں کو سزائے موت سنائی جائے گی۔