لندن ۔ 31 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) باحجاب مسلم حسینہ ماریامحمود مس انگلینڈ کے طورپر منتخب ہوں گی ۔ 20 سالہ ماریا نے توقع ظاہر کی کہ اس مقابلہ حسن کے ذریعہ مسلمانوں کے تعلق سے پائے جانے والی ذہنیت میں تبدیلی آئے گی۔ ماریا برمنگھم سے تعلق رکھنے والی نفسیات کی طالبہ ہیں جو مس انگلینڈ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی پہلی باحجاب مسلم حسینہ ہیں۔ اب وہ سیمی فائنل میں پہونچ گئی ہیں ۔ ماریا نے اخبار مرر کو بتایا کہ مسلمانوں کو منفی رائے سے جیسے دہشت گردی سے منسوب کیا جاتا ہے میں نے عہد کیا ہے کہ اس نظریہ کو چیلنج کرتے ہوئے اپنی کوشش میں کامیاب ہوں گی ۔ مقابلہ حسن میں مسلم خواتین کا حصہ لینا بہت ہی کم واقع ہوتا ہے لیکن ایسے مقابلوں میں حصہ لینے سے ان کو کوئی رکاوٹ نہیں ہے۔ میں نے مس برمنگھم میں حصہ لیا اور حجاب کے ساتھ مقابلہ حسن میں حصہ لینے والی وہ پہلی خاتون ہیں جو 30 لڑکیوں کے خلاف مقابلہ جیت کر سیمی فائنل تک پہونچی ہیں۔ مس انگلینڈ کا مقابلہ جولائی میں نیویارک میں منعقد ہوگا ۔ اگر ماریا یہ مقابلہ جیت جاتی ہیں تو وہ مس ورلڈ میں حصہ لیں گی ۔