نئی دہلی : سپریم کورٹ نے جمعرات کے روزبجرنگ دل کے اہم رکن بابو بجرنگی کو نروڈا پاٹیہ معاملہ میں عمر قید کی سزا منسوخ کر کے انہیں رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ واضح رہے کہ نروڈا پاٹیہ معاملہ گجرات کے احمد آباد میں ۲۰۰۲ء میں پیش آیا تھا ۔ جس میں تقریبا ۹۷؍ لوگ مارے گئے تھے ۔ گجرات ہائی کورٹ نے اس کو مجرم قرار دے کر اسے عمر قید کی سزا کا اعلان کی تھی ۔
جسٹس اے ایم کھنویلکار اور جسٹس اجئے رستوگی کی بنچ نے ہدایت دی کہ بجرنگ بابو اس کی ناسازی طبیعت کے بنا کر اسے رہا کردیا جائے ۔ واضح رہے کہ گجرات ہائی کورٹ کی جانب سے عمر قید کی سزا پانے کے بعد بجرنگی بابو نے اپنی رہائی کیلئے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا ۔ سپریم کورٹ نے نے اسے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔