بابر ی مسجد ایکشن کمیٹی عدالت کے باہر معاملے داری کے لئے روی شنکر سے ملاقات سے کیاانکار

ایودھیا( اترپردیش): خبر ہے کہ مسلئے کو حل کرنے کے لئے جمعہ کے روز بابری مسجد ایکشن کمیٹی آر ٹ آف لیونگ کے بانی شری شری روی شنکر سے ملاقات کے لئے انکار کردیا ۔

اے این ائی سے بات کرتے ہوئے ایکشن کمیٹی کے ایک رکن حاجی محبوب نے کہاکہ’’ ایک عرصہ قبل رو ی شنکر کے ثالث نے مجھے فون کرکے بتایاتھا وہ ملنا چاہتے ہیں اور میں نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ہوسکتا ہے انہو ں نے ہندو نمائندوں سے اس ضمن میں بات کی ہوگی مگر انہوں نے نہ تو ہم سے رابطہ قائم کیااور نہ بات چیت او رہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے اگر مسلئے کو حل کرنے کے لئے کوئی بات چیت کی جاتی ہے تو‘‘۔

بعدازاں ملاقات سے انکار کی بات کچھ گھنٹوں بعد خبروں میں ائی جب شری شری کی کوششیں برسوں سے چل رہے اس تنازع کو حل کرنے کے طور پر سامنے ائی۔

خبر یہ بھی ہے کہ ایودھیا تنازع پر قانونی لڑائی کے متعلق بات کرنے کے لئے روی شنکر نے نیرومن اکھاڑہ او رکل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ سے دونوں سے بات کی ہے۔ڈسمبر 5سے سپریم کورٹ بابر ی مسجد اور رام مندر کے کیس میں سنوائی کی تیاری کرچکاہے