بابری مقدمہ : اڈوانی‘ جوشی اور اومابھارتی کو ذاتی طور پر پیش ہونے میں ملی راحت

نئی دہلی:سی بی ائی کی خصوصی عدالت نے چہارشنبہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) لیڈر ایل کے اڈوانی کو بابری مسجد ڈھائے جانے کے مقدمہ کے دوران عدالت میں شخصی حاضری سے راحت دیدی ہے۔

بی جے پی سینئر لیڈر ایم جوشی ‘ یونین منسٹر اوما بھارتی کو بھی عدالت نے شخصی حاضری سے راحت دیدی ہے۔ مئی30کو سی بی ائی کی خصوصی عدالت نے لکھنو میں12لوگ بشمول اڈوانی ‘ جوشی اور بھارتی کے خلاف الزامات عائد کئے تھے۔

عدالت نے بی جے پی لیڈر ونئے کٹیار‘ وی ایچ پی کے وشنو ہری ڈالمیہ اور سادھوی ریتھمبرا کو شخصی طور پر عدالت میں حاضر رہنے کو کہا ہے۔

سپریم کورٹ نے سازش کے مقدمہ میں مذکورہ قائدین کے خلاف ازسر نوسنوائی کے لئے سی بی ائی کی خصوصی عدالت کو احکام جاری کئے ہیں۔

معزز عدالت نے سی بی ائی اسپیشل کورٹ سے کہاکہ وہ یومیہ احساس پر سنوائی عمل میں لاتے ہوئے اندرون دوسال مقدمہ کی کاروائی کو ختم کریں اور فیصلہ بھی سنائیں۔