مرکزی وزراء بی جے پی ‘ آر ایس ایس ‘ وی ایچ پی کے لیڈران اور کچھ مسلم نمائندوں کی طرف سے دئے جانے والے متنازع بیانات پر شاہی امام سید احمد بخاری نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ‘ اگر نظام عدم سے بھروسہ اٹھ جائے تو پھر ملک جنگل راج میں تبدیل ہوجاتا ہے
نئی دہلی۔بابری مسجد رام جنم بھومی حق ملکیت کے معاملہ میں سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد جاری سیاسی بیان بازی پر شاہی امام سید احمد بخاری نے شدید ردعمل ظاہر کیا۔
انہو ں نے متنازعہ اور عدالت کی توہین کرنے والے بیان جاری کرنے کے ساتھ ساتھ انقلاب بیورو سے بات کرتے ہوئے کہاکہ اگر نظام عدل سے بھروسہ اٹھ جائے تو پھر ملک کا نظام جنگل راج میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
انہو ں نے کہاکہ اگر میں عدالت عظمی کے فیصلے سے مطمئن ہوں او رمستقبل میں بھی جو فیصلہ ہوگا اس پر عمل کروں گالیکن کچھ لوگ سیاسی بیان بازی کررہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ میں اپنی قوم اور اپنے ملک کے نفس اور اس کی نفسیات کو سمجھتاہوں کہ وہ کسی بھی قیمت پر ملک میں صدیوں سے چلے آرہے بھائی چارے کے ماحول کو خراب نہیں ہونے دے گا۔ شاہی امام نے کہاکہ جو لگ آج سوال اٹھارہے ہیں اور وقتی فائدہ شائد اٹھالیں جس پر بھی مجھے شک ہے لیکن اس سے جو صدیوں پر محیط نقصان ہوگا اس کی بھرپائی کے لئے پھر صدیوں ہی درکار ہوں گے۔
انہو ں نے کہاکہ اگر نظام عدل سے بھروسہ اٹھ جائے تو اس کو سوالیہ نشان میں تبدیل کردیاجائے گا تو پھر ملک جنگل راج کی طرف جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جذبا ت سے مجھے انکار نہیں‘ لیکن جذبات جو ملک کی جڑوں کو ہلادے اور ملک کی سالمیت پر آنچ لے ائے وہاں دوراندیشی کی ضرورت ہے۔