بابری مسجد ۔رام جنم بھومی ٹائیلٹ سوٹ معاملے کی سپریم کورٹ میں 4جنوری سے سنوائی متوقع

نئی دہلی۔سپریم کورٹ میں بابری مسجد رام جنم بھومی ٹائلٹ سوٹ معاملے کی درخواستوں پر 4جنوری سے سنوائی کے لئے ایک بنچ مقرر کی ہے۔

چیف جسٹس رنجن گوگوئی اور جسٹس ایس کے کوول پر مشتمل بنچ کے سامنے معاملہ پیش کیاجائے گا۔

سال2010میں الہ آباد ہائی کورٹ کی جانب سے سنائے گئے فیصلے کے خلاف دائرکردہ چودہ درخواستوں پر سنوائی کے لئے توقع ہے کہ سہ رکنی بنچ کی تشکیل عمل میں لائی جائے گی‘

الہ آباد ہائی کورٹ نے سیول سوٹ کے اپنے فیصلے میں 2.77ایکڑ اراضی کو تین پارٹیوں میں مساوی تقسیم کی تھی جس میں سنی وقف بورڈ‘ نرموہی اکھاڑہ اور رام للا شامل ہیں۔اکٹوبر29کے روز عدالت عظمہ نے جنوری کے پہلے ہفتے میں ’’ موثر بنچ‘‘ کے ذریعہ سنوائی مقرر کی تھی۔

بعدازاں عاجلانہ سنوائی کے لئے ایک درخواست بھی دائر کی گئی تھی مگر عدالت عظمہٰ نے اس کو بھی نامنظور کردیاتھا۔