نئی دہلی:کل ہند بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے قائد سابق ائی ایف ایس اور رکن پارلیمنٹ سید شہاب کا ہفتے کی صبح نوائیڈا کے اسپتال میں طویل علالت کے بعد انتقال ہوگیا۔شہاب الدین بابری مسجد ایکشن کمیٹی کے لیڈر کی حیثیت سے کافی مقبول تھے۔
شہر رانچی میں سال1935میں پیدا ہوئی شہاب الدین کی عمر82سال کی تھی۔ شہاب الدین نے انڈین فارین سروسیس کے لئے ایک سفیر کی حیثیت سے اپنا کام کاج شروع کیااور بعد ازاں وہ سرگرم سیاست کا حصہ بن گئے۔
سال1979سے1996تک وہ تین مرتبہ پارلیمنٹ آف انڈیا کے رکن رہے۔کئی مسلم اداروں او رتنظیموں سے ان کی وابستگی تھی جس میں مسلم مجلسِ مشاورت بھی شامل ہے جس کے وہ صدر تھے۔
شہاب الدین کو شاہ بانو کیس کے سبب بھی جانا جاتا ہے او رانہوں نے ایودھیا میں ہندوبنیاد پرستوں کی جانب سے 6ڈسمبر 1992میں بابری مسجد کو شہید کرنے کی بھی شدت کے ساتھ مخالفت کی تھی۔
انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی کو مسلم رائے دہندوں کے متعلق ایک کھلا مکتوب لکھا تھا جس پر کافی تنازع کھڑا ہوا۔مرحوم کی نماز جنازہ نئی دہلی میں بعدنماز ظہر ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان پنج پیراں ‘ نظام الدین میں عمل میں ائے گی۔
You must be logged in to post a comment.