بابری مسجد مسئلہ : ہائی کورٹ نے سوامی کی عاجلانہ سنوائی کی درخواست سے کیا انکار

نئی دہلی:سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) لیڈر سبرامنیم سوامی کی درخواست کو مسترد کیا جس میں انہوں نے ایودھیا معاملے میں عاجلانہ اور تیز ی کے ساتھ سنوائی کی گذار ش کی تھی۔

معزز عدالت نے سوامی سے اس مسلئے میں ان کے رول کے متعلق سوال پوچھا اور کہاکہ عدالت کے پاس درخواست کی سنوائی کے لئے وقت نہیں ہے۔ عدالت نے کہاکہ ’’ تمہار اس کیس میں موقف کیا ہے؟ہم نہیں جانتے کہ تم اس کیس میں ایک فریق ہو۔

ہمارے پاس تمہاری درخواست پر سنوائی کے لئے وقت نہیں ہے‘‘۔سوامی نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ یقیناًمیرا تعلق جائیدادکے مالکین حقوق جیسے چھوٹی مسائل سے نہیں مگر میراتعلق میری بنیاد حق برائے عبادت سے ہے‘‘

۔سوامی نے 22مارچ کو سپریم کورٹ میں مذکورہ مقدمہ کی عاجلانہ سنوائی پر مشتمل ایک درخواست دائر کی تھی۔ عدالت نے کہاکہاکہ ایودھیا کا مسئلہ نہایت سنگین اور جذباتی ہے جس کو بات چیت کے ذریعہ حل کیاجاسکتا ہے

۔ضرورت پڑنے عدالت نے دونوں فریقین کے درمیان میں اہم ثالث کا رول ادا کرنے کی بھی تجویز پیش کی تاکہ مسلئے کو حل کیاجاسکے۔

چیف جسٹس جے ایس کھیکھار نے کہاکہ اگر دونوں فریق چاہتے ہیں کہ عدالت ثالث بنے تو ہم تیار ہیں