ناگپور: رام مندر ۔ بابری مسجد مقدمہ پر بات کرتے ہوئے بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے ہفتہ کے روز اس بات پر زوردیا کہ زعفرانی پارٹی مسجد کے لئے جگہ کی فراہمی کو تیار ہے تاکہ اس طویل مدتی بحث کو ختم کیاجاسکے۔
سوامی نے کہاکہ’’ رام مندر کا سلسلہ جلد ختم ہونا چاہئے‘ اس مسئلہ پر اس قدر طویل افرتفری ٹھیک نہیں ہے۔ وہ رام کا جنم استھان ہے اور یہ ہم سب جانتے ہیں‘بی جے پی مسجد کے لئے جگہ فراہم کرنے کو بھی تیار ہے‘‘۔
سوامی نے مزیدکہاکہ سپریم کورٹ نے ان کی درخواست منظور کرلی ہے اور بہت جلد فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا۔سوامی نے اے این ائی سے کہاکہ ’’ نیاس کمیٹی اور نرموہی اکھاڑہ والے کہہ رہے ہں کہ وہ اس جگہ صدیوں سے مندر کی طرح استعمال کرتے آرہے ہیں۔
لہذا ہمیں چاہئے کہ ہم وہ دیں جو وہاں پر ہے۔اس کے علاوہ سپریم کورٹ نے ہماری درخواست کو قبول کرلیا ہے اور بہت جلد فیصلہ ہمارے حق میں ہوگا‘‘۔ ایک روز قبل ہی معزز عدالت نے رام مند ر کے مسلئے پر عاجلانہ سنوائی کی درخواست کو مستر د کردیا تھا جب مقدمہ کے فریقین نے مقدمہ کے متعلق سبرامنیم سوامی کے رول پر سوال اٹھایا تھا۔
معزز عدالت نے سبرامنیم سوامی سے سوال کیاتھا کہ وہ مقدمہ میں ان کے موقف کی وضاحت کریں۔قبل ازیں سپریم کورٹ نے مذکورہ مسئلے کو نہایت سنجیدہ او رجذبات سے جڑا قراردیتے ہوئے عدالت کے باہر فریقین کے درمیان رائے قائم کرتے ہوئے حل تلاش کرنے کی تجویز پیش کی تھی اور 31مارچ تک اپنے فیصلے کیساتھ عدالت سے رجوع ہونے کا بھی ہدایت جاری کی تھی۔
تاہم زیادہ تر جماعتوں بشمول وشواہند و پریشد( وی ایچ پی) راشٹرایہ سیوم سیوک سنگ( آر ایس ایس) ‘ بی جے پی نے جہاں پر عدالت کی تجویز کا خیر مقدم کیا وہیں بابری مسجد ایکشن کمیٹی نے اس تجویز کو مسترد کردیا اور کہاکہ مسلئے کے پرامن حل کے لئے وقت ختم ہوگیا ہے