لکھنو:سی بی ائی کے خصوصی کونسل للت کمار سنگھ نے کہاکہ ’’ عدالت نے مہنت دھرم داس کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کیا ہے کیونکہ نہ تو وہ اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی وکیل عدالت سے رجوع ہوا ہے۔
عدالت میں پیش نہ ہونے کے متعلق کوئی عذر کے طور پر بھی عدالت میں کوئی درخواست پیش نہیں کی گئی۔ لکھنو میں بابری مسجد انہدامی مقدمہ سنوائی کررہی عدالت نے مہنت دھرم داس کے خلاف غیرضمانتی وارنٹ جاری کا۔
ان پر الزام ہے کوہ سنوائی سے غیر حاضرہیں۔ داس رام جنم بھومی نیاس کے خصوصی مندوبین میں شامل ہیں۔درایں اثناء استغاثہ کے گواہ شیو سینا راجیہ سبھا ایم پی سنجے روات بھی اپنا بیان قلمبند کروانے کے لئے عدالت سے رجوع نہیں ہوئے ۔
سی بی ائی کے خصوصی کونسل للت کمار سنگھ نے کہاکہ ’’سنجے راوت کی ایک درخواست ہمیں موصول ہوئی ہے جس میں انہوں نے کہاکہ صدارتی انتخابات کے ضمن میں وہ پارلیمنٹ میں مصروف ہیں جسکی وجہہ سے وہ عدالت میں حاضر نہیں ہوسکے‘‘ ۔
سنگھ نے کہاکہ سنجے کی درخواست کو عدالت نے منظور کیا ہے۔