ممبئی ۔بنگلور ہائی وے پر ٹرک بے قابو ہونے سے خوفناک حادثہ ،۱۸ ؍کی موت

پونے: ممبئی ۔بنگلور ہائی وے پر ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ۔جس سے برسر موقع ۱۸؍ لوگوں کی موت واقع ہوگئی ۔اور ۱۵ ؍ بری طرح زخمی ہوگئے۔ذرائع کے مطابق آج صبح ڈی سی ایم ٹرک ایک پروجیکٹ میں کام کررہے مزدور کو لے کر کرناٹک کے بیجا پور سے واپس مہاراشٹرا آرہی تھیں۔راستہ میں ممبئی ۔بنگلور ہائی وے پر ٹرک بے قابو ہوکر حادثہ کا شکار ہوگئی۔کھنڈالہ پولیس اسٹیشن کے اسسٹنٹ انسپکٹر یوراا ہنڈے نے بتایا کہ’’ہم اندازہ لگا رہے ہیں کہ ٹرک کی رفتار بہت زیادہ تھی۔

اور ڈرائیور کنٹرول نہیں کرپایا۔اس ہائی وے کاراستہ sکی طرح ہے ۔اس کوعبور کرنا مشکل ہے ۔اس حادثہ میں بچوں سمیت ۱۷؍ لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔‘‘ایس پی نے مزید کہا کہ زخمی افراد میں سے تین کی حالات انتہائی نازک ہے۔ٹرک میں بھاری سامان لوڈ تھا۔جب ٹرک کو اوور ٹرن کیا گیا تو یہ سامان مزدوروں پر گر گیا۔ان میں کئی لوگوں کی موت سر پر وزنی سامان گرنے سے ہوئی ہے۔‘‘پولیس نے محکمہ قومی شاہراہ کے حکام پر ایک مقدمہ درج کرلیا ہے۔