نئی دہلی:پتانجلی ریسرچ انسٹیٹوٹ کے وزیراعظم مودی کے ہاتھوں افتتاح کے ایک روز بعد یوگا گرو بابا رام دیو نے جمعرات کے روزکہاکہ پتانجلی نہیں بلکہ وزیر اعظم نریندر مودی ہندوستان کے برانڈ ایمباسیڈر ہیں۔
ڈی سی کی خبر کے مطابق اتراکھنڈ کے ہری دوار میں ریسرچ سنٹر کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم مودی کی موجودگی سے فائدے کے متعلق سوال کے جواب پر تبصرے سے بابا رام دیو نے انکار کردیاتھا
۔پتانجلی ایوروید کو فروغ دینے والے رام دیو نے کہاکہ’’وزیر اعظم نریندر مودی کہیں پھر بھی پتانجلی کو برانڈ نہیں کیا۔ وزیر اعظم 125کروڑ ہندوستانیوں کے ہیں‘ اسی وجہہ سے ان کا تعلق پتانجلی سے نہیں ہے؟وہ پتانجلی کے برانڈایمباسیڈرنہیں ہندوستان کے ہیں‘‘
جاریہ معاشی سا ل میں پتانجلی نے20,000کروڑ کا کاروبار کیا ہے‘جس میں12,000نٹ ورکس پر دوگنا کاروبار ملک بھر ہوا ہے۔