باباصاحب امبیڈ کر کے مجسمہ کو زعفرانی رنگ

لکھنو۔ اترپردیش کی یوگی ادتیہ ناتھ حکومت نے پیر کے روز بابائے دستور ہندڈاکٹر بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا بداون میں مجسمہ نصب کرتے ہوئے اسی زعفرانی رنگ کیا۔ مذکورہ زعفرانی مجسمہ باباصاحب امبیڈ کر کے بداون کے اس مجسمہ مقام پرنصب کیاگیاہے جس کو منہدم کردیاگیاتھا۔

یہاں پر اس بات کا ذکر ضروری ہے کہ امبیڈکر کے مجسمے کو عام طور پر نیلا رنگ کیاجاتا ہے۔

حکومت کے اس اقدام نے سب کو حیرت میں ڈال دیاوہیں پر دلت مایوس بھی ہیں‘ مذکورہ دلت سماج کے لوگ یوگی حکومت میں دلتوں کے ساتھ امتیاز ی سلوک اور مارپیٹ کے بڑھتے واقعات کے سبب پہلے سے ہی ناراض ہیں اور ایس سی ایس ٹی مظالم ایکٹ میں سپریم کورٹ کی جانب سے اچانک ترمیم اور بی جے پی لیڈروں بشمول یونین منسٹرس کی جانب سے دستور ہند کو تبدیل کرنے کے بیانات سے دلت سماج کافی ناراض ہے۔

قبل ازیں لال بہادرشاستری بھون اور حج کمیٹی کو بھی بھگوا رنگ کیاگیا تھا ۔ بعدازاں شدید احتجاج کے بعد حج ہاوز کی عمارت کا رنگ تبدیل کردیاگیا۔