اردن ۔ ملک کے رائل اسلامک اسٹرٹیجک اسٹڈیز سنٹر نے دنیا بھر کی 500بااثر مسلم شخصیتوں کے متعلق اپنی2018کی رپورٹ جاری کردی ہے۔اسلامک اسٹڈیز سنٹر کی 272صفحات پر مشتمل رپورٹ کے مطابق مصر کے معروف درسگاہ جامعہ الازہر کے پروفیسر ڈاکٹر شیخ احمد طیب اسلامی دنیا کی سب سے بااثر شخصیت قرار پائے گئے ہیں۔
معاصر عزیز ڈان اُردو نے رائل اسٹڈیز سنٹر کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ سنٹر نے سعودی عرب کے فرماں رواں سلمان بن عبدالعزیز کو دوسرے نمبر پر‘ اردن کے بادشاہ عبداللہ ثانی کو تیسرے نمبر ایران کے روحانی لیڈر آیت اللہ خامنہ اع کو چوتھا مقام ‘ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کو پانچواں ‘ مراکش کے بادشاہ محمدکو چھٹااورپاکستان کے معروف شخصیت مفتی تقی عثمانی کو فہرست میں ساتواں مقام حاصل ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اسلامی ممالک کے پانچ سو بااثر شخصیتوں میں پاکستان کے معزول وزیراعظم نواز شریف‘ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی ائی) کے چیرمن محمد عمران خان‘ جمعیت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ فضل الرحمن اور ملالہ یوسف زائی سمیت درجنوں پاکستانیوں کو بھی فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔
پاکستان میں تبلیغی جماعت کے سربراہ حاجی محمد عبدالوہاب‘ علامہ ساجد نقوی او رجماعت اسلامی کے سراج الحق کو بھی بااثر اسلامی شخصیات میں شامل کیاگیاہے۔
جبکہ علامہ الیاس قادری‘ مولانا طارق جمیل‘ پروفیسر عطاء الرحمن‘ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کاتذکرہ بھی رپورٹ میں موجود ہے۔
اس کے علاوہ فلاحی کاموں کے حوالے سے مرحوم سماجی کارکن عبدالستا ایدھی کی اہلیہ محترمہ بلقیس ایدھی اور انسانی حقوق کی آواز بلند کرنے کے سلسلے میں عاصمہ جہانگیر کا تذکرہ بھی رپورٹ میں موجود ہے۔
اسلامی مملک کی بااثر آوازوں میں پاکستان سے گلوکارہ عابدپروین ‘ نعت خواں اویس رضا قادری کو بھی 500بااثرافراد کی فہرست میں شامل کیاگیاہے۔