اے ٹی ایم اور بینکو ں میں کیش کی کمی ،عوام پریشان

نئی دہلی: اے ٹی ایم اور بینکوں میں اچانک کیش کی قلت ہو جانے سے ملک کے بیشتر ریاستوں میں افراتفری کا عالم ہوگیا ہے۔نوٹ بندی او ر جی ایس ٹی کے مار سے پریشان لوگ اے ٹی ایم میں رقم نہ ہو نے سے پریشان ہوگئے ہیں۔عوام نے کیش کی قلت کو مودی حکومت کو ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

جبکہ حکومت نے صفائی دی ہے کہ بنکو ں سے تین گنا زیادہ رقم نکا لے گئے ہیں اس لئے اس کی قلت ہوئی ہے۔وزیر خزانہ کے سکریٹری ایس سی کرک نے کہا کہ گذشتہ ۱۵؍ دنوں میں تین گنا زیادہ نوٹ نکالے گئے ہیں جس کے سبب یہ مشکل آئی ہے۔انھوں نے کہا کہ ۵۰۰؍ کے بوٹو ں کی چھپائی پہلے کے مقابلہ تیزی سے ہورہی ہے۔او رآئندہ دنوں میں نوٹوں کی چھپائی پانچ گنا زیادہ کردی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم روزانہ ۵۰۰ ؍ کروڑ روپے کی قیمت کے ۵۰۰؍ کے نوٹو ں کی چھپائی کر رہے ہیں او راب ہم نے ان نوٹوں کی چھپائی پانچ گنا بڑھانے کے لئے قدم اٹھائے ہیں۔مسٹر گرگ نے مزید کہا کہ جہاں عام طور پر ہر مہینہ ۲۰؍ ہزار کروڑ کرنسی نکالی جاتی تھیں وہیں گذشتہ ۱۲؍ دنوں میں ہی ۴۵؍ ہزار کروڑ روپے کے نوٹ نکا لے جا چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نوٹوں کی کمی نہیں ہے ۔کیوں کہ حکومت ہندکے پاس ابھی ۲ ؍ لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ موجود ہیں۔او راب ہم نے نوٹوں کی چھپائی تیز کردی ہے۔مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے کہا کہ کیش کی کمی نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں بھی کیش کی قلت ہے وہاں دو تین دنوں میں یہ کمی پوری کرلی جائے گی ۔اپوزیشن کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے اس معاملہ میں کہا کہ اچھے دن صرف ۱۵ ؍ لوگوں کے لئے آئے ہیں۔باقی کسی کے لئے نہیں آئے ۔انھوں نے کہا کہ ۵۶؍ انچ کے سینہ میں غریبوں اور کسانوں کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔