اے ٹی ایمس میں نقدی کی کمی ارون جیٹلی کو کے ٹی آر کا ٹوئیٹ

حیدرآباد ۔ 17 ۔ اپریل (سیاست نیوز) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے بینکوں اور اے ٹی ایمس میں نقدی کی کمی کے مسئلہ پر وزیر فینانس ارون جیٹلی کو ٹوئیٹ کرتے ہوئے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔ کے ٹی راما راؤ نے ارون جیٹلی کو لکھا کہ بینکوں اور اے ٹی میں نقدی کی کمی اچانک اور عارضی نہیں ہے۔ میں گزشتہ تین ماہ سے حیدرآباد میں مسلسل یہ شکایتیں سن رہا ہوں۔ آر بی آئی اور فینانس منسٹری کی ٹیم کو اس معاملہ کی سنجیدگی کا نوٹ لینا چاہئے کیونکہ یہ مسئلہ بینکنگ نظام پر عوام کے اعتماد سے جڑا ہے ۔ واضح رہے کہ نوٹ بندی کے بعد سے ملک کے دیگر علاقوں کی طرح حیدرآباد میں بینکوں اور اے ٹی ایم میں رقم کی کمی کے سبب عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بینکوں کی جانب سے کسٹمرس کو بیک وقت زائد رقم ادا کرنے سے انکار کر رہے ہیں۔