نئی دہلی۔چھتیس گڑھ‘ مدھیہ پردیش اور راجستھان میں اسی سال منعقدہ ہونے والے مجوزہ اسمبلی انتخابات میں اے بی پی نیوز اور سی ووٹر کی جانب سے منعقدہ سروے کے مطابق یہ قیاس لگایاجارہا ہے کہ بی جے پی کو بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔
مذکورہ سروے میں کہاجارہا ہے کہ تینو ں ریاست میں کانگریس واضح اکثریت سے جیت حاصل کریگی ‘ مدھیہ پردیش کی 230میں 117‘ چھتیں گڑھ کی 90سے 54اور راجستھان کی 200سیٹوں میں 130پر کانگریس کی جیت کو یقینی بتایاگیا ہے۔
اوپنین پول کے مطابق دوسری طرف بی جے پی 103‘33‘اور57سیٹوں پر سمٹ پر رہ جائے گی۔چیانل کا دعوی ہے کہ مدھیہ پردیش‘ راجستھان اور چھتیس گڑھ میں الیکشن کے لئے27,968نمونے لئے گئے۔
مذکورہ سروے مجوزہ الیکشن کی تین ریاستوں کی65لوک سبھا سیٹوں پر کیاگیا ہے۔فی الحال تینو ں ریاستوں میں بی جے پی کی حکومت ہے۔ راجستھان میں واسندھرا راجئے سندھیا‘ مدھیہ پردیش میں شیو راج سنگھ چوہان اور چھتیس گڑھ میں رمن سنگھ۔اے بی پی نیوز نے پیشین گوئی کی ہے کہ راجستھان ‘ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بی جے پی کو شکست کا سامنا کرنا پڑیگا۔
وہیں لوک سبھا کے لئے بی جے پی کو ووٹ شیئر کانگریس سے زیادہ کا ہے ‘ بی جے پی کو 46فیصد تو کانگریس کو39فیصد ووٹ شیئر بتایاجارہا ہے۔
وزیر اعظم چہرہ کے ریاستکے 54فیصد لوگ وزیر اعطم مودی کو دوسرا موقع دینے کے خواہش مند ہیں جبکہ25فیصد لوگ راہول گاندھی کو وزیر اعظم کے طور پر دیکھنا پسند کررہے ہیں