اے ایم یو طلباء قدیم دہلی یونٹ انتخابات کے نتائج کا اعلان 

نئی دہلی : علی گڑھ مسلم یونیورسٹی ابنائے قدیم دہلی یونٹ تنظیم کے نئے عہدیداران میں صدر امیدوار میں فصیح اللہ خان کامیاب ہوئے جب کہ نائب صدور امان اللہ خان او رصبیح محمود کامیاب ہوئے ہیں ۔ سکریٹری کیلئے اسلم خاں او رجوائنٹ سکریٹری کیلئے ساجد علی فوزیہ رحمن کامیاب ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ۹؍ ستمبر کو عہدیداران کیلئے ووٹنگ ہوئی تھی ۔ ۱۱؍ ستمبر کو رات گیارہ بجے نتیجہ کا اعلان کیا گیا او رکامیاب امیدواروں کے نام کے اعلان کیاگیا ۔ اعلان کے فوری بعد ایک طرح کاجشن کا ماحو ل بن گیا ۔ ابنائے قدیم دہلی یونٹ انتخابات کے صدر ایڈوکیٹ ناصر حسین نے تمام امیدواروں کی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے ایک تفصیلی فہرست جاری کیا ۔ صدارتی امیدوار فصیح اللہ خان 874کے ووٹنگ سے کامیاب ہوئے ۔