ساوتھ دہلی کے کھڑکی مسجد سے محض بیس سینٹی میٹرس کے فیصلے پر 254کاپر کے سکے دستیاب ہوئے ہیں‘ جس کے بعد محافظین نے آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا پر زوردیاہے کہ وہ مزید گہری کھدوائی کرے۔
نئی دہلی۔مذکورہ مسجد اب سائنسی تجربہ گاہ بن گئی ہے اور تاریخی عمارت کے اطراف واکناف میں اے ایس ائی دو فٹ مزید کھدوائی کریگی تاکہ کچھ مزید انکشافات کی امید پیدا ہوسکے۔
اے ایس ائی ہوسکتا ہے کہ مسجد کے اطراف واکناف میں اسٹیشن سروے کرے گا تاکہ کچھ علاقوں کی نشاندہی کی جاسکے جہاں پر عام طور پر زیادہ کچھ حاصل ہونے کی زمینی سطح پر ضرور ت رہے گی۔
قبل ازیں جب کھڑکی مسجد کی تزائن نو کے دوران صحن کی صفائی کی جارہی تھی اس کے وقت دہلی سرکل کی اے ایس ائی کے ایک میٹ کو 14ویں صدی عمارت کے میدان سے کچھ سکے برآمد ہوئے۔
ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا جب اے ایس ائی کو قدیم دور کے سکہ کھڑکی مسجد سے دستیاب ہوئے ہیں۔
قبل ازیں2013میں 63سکے اسی مسجد سے دستیاب ہوئے تھے مگر اے ایس ائی مسجد کے کون سے حصہ سے سکہ دستیاب نہیں ہوئے ہیں اس کے متعلق وضاحت کرنے سے قاصر ہے۔نئے دستیاب سکے پندرہ سال قبل ملے سکے سے کافی مماثلت رکھتے ہیں۔