اے ائی یو ڈی ایف سربراہ بدرالدین اجمل نے ٹیلی ویثرن جرنلسٹ کادھمکی دی۔ویڈیو

اجمل کے اس بیان کے بعد کے ان کی پارٹی عظیم اتحاد سے جڑ رہی ہے ای ٹی وی اُردو کے کام کرنے والے صحافی نے پوچھا کہ الیکشن کے بعد ان کی وابستگی میں کوئی تبدیلی ائے گی۔

https://www.youtube.com/watch?v=in6vsQzB5QY

گوہاٹی۔کل ہند ڈیموکرٹیک فرنٹ کے صدر و دھوبری سے لوک سبھا رکن پارلیمنٹ بدرالدین اجمل نے ایک ٹیلی ویثرن صحافی کی جانب سے مجوزہ لوک سبھا 2019الیکشن کے متعلق سوال پوچھنے پر اس کا سر پھوڑ دینے کی دھمکی دی۔

جنوبی سلمارا ضلع میں اے ائی یو ڈی ایف سربراہ کی پریس کانفرنس کے دوران یہ واقعہ پیش آیاتھا۔

جیسے ہی اجمل نے کہاکہ ان کی پارٹی حز ب اختلاف کی جماعتوں کے عظیم اتحاد کا حصہ بنے گی تو صحافی ای ٹی اُردو کے صحافی نے ان سے پوچھا کہ الیکشن کے بعد ان کی وابستگی تبدیل ہوجائے گی۔

عطر برآمد کرنے والے مذکورہ لیڈر برہم ہوگئے اور صحافی کا نام پکارا’’ انہوں نے پوچھا کہ سوال پوچھنے کے لئے کتنے پیسے ملے‘ جو بی جے پی نے دئے ہیں؟ اس کے باپ کو خرید لیاگیاہے۔چلے جاؤں یہاں سے ورنہ میں سر پھوڑ دونگا۔

جاؤ او رمیرے خلاف کیس کرو‘‘۔پولیس نے کہاکہ رکن پارلیمنٹ کے خلاف کوئی شکایت درج نہیں کرائی گئی ہے۔آسام کے نچلے علاقوں میں بنگالی بولنے والے مسلم سماج کی اجمل کی زیرقیادت اے ائی یو ڈی ایف کو بڑی حمایت حاصل ہے۔

اگلے سال کے مجوزہ لوک سبھا الیکشن کے لئے وہ کانگریس کے زیرقیادت عظیم اتحاد میں شامل ہونے کی تیاری کررہے ہیں۔بعدازاں اس بات کی بھی جانکاری ملی ہے کہ مذکورہ صحافی نے بدر الدین اجمل کے خلاف مقامی پولیس اسٹیشن میں ایک شکایت درج کرائی ہے