اے ائی ڈی ایم کے میں پھر ایک بار اتحاد: پنیرو سیلو م بنے ڈپٹی چیف منسٹر۔

چینائی:سابق چیف منسٹر ٹاملناڈو او پنیروسلیوم نے اے ائی اے ڈی ایم کے کی برسراقتدار ریاست حکومت سے اتحاد کے بعد آج نائب وزیراعلی ٹاملناڈو کی حیثیت سے حلف لیا۔ اس کے علاوہ انہیں ریاستی وزیر فینانس کا عہدہ بھی دیاگیا ہے۔

پنیروسیلوم نے پیر کے روز4:30حلف لیا۔قبل ازیں ایک بڑے سیاسی ڈرامے کے بعد چیف منسٹر ای پالانی سوامی ( ای پی ای) اور دوسرے او پی ایس کے درمیان اتحاد ہوا اور دونوں نے یہ کہتے ہوئے کہ’’ ایم جی آر ہمیں ہمیشہ متحد دیکھنا چاہتے ہیں‘‘ ہاتھ ملالیا۔

اے ائی ڈی ایم کے میں شمولیت کے ساتھ ہی اوپی ایس کو پارٹی کا کنونیر بھی بنادیاگیاجبکہ ای پی ایس کوکنونیر کے حیثیت سے پارٹی امور کی نگرانی کریں گے او رتاملناڈو چیف منسٹر کے عہدیدار پر بھی برقرار رہیں گے۔

اس سارے ڈرامہ کے درمیان میں جئے للیتا کی قریبی جو فی الحال جیل میں ہی یعنی وی کے ششی کلا کہیں پر بھی تذکرہ میں نہیں رہی۔

بعدازاں ای پی ایس اور اوپی ایس نے جئے للیتا کی سمادھی پر پہنچ کر انہیں شردھانجلی بھی پیش اور انجہانی کے متعلق کہاکہ’’ اماں ہمارے اتحاد سے کافی خوش ہونگی‘‘