علی گڑ: مسلمانوں کی ایک درجن سے زائد مذہبی اور سماجی تنظیموں بشمول جماعت اسلامی ہند نے آج حزب المجاہدین کمانڈر ذاکر موسی کے اس بیان کی مذمت کی جس میں اس نے ہندوستانی مسلمانوں کو مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔صدر کل ہند مسلم مجلس مشاورت نوید حامد نے کہاکہ ہندوستان کا مسلمان کبھی بھی اس قسم کے دہشت گرد لیڈر کے جھانسے میں آنے والا نہیں ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ’’ ہندوستانی مسلمانوں کو دستور ہند اور اس کے طریقہ کار پر مکمل بھروسہ ہے جس کے ذریعہ سماج کے تمام طبقات کوانصاف او رمساوی حقوق فراہم کئے جاتے ہیں۔ہمیں ایسے دہشت گردوں کے لکچر کی ضرورت نہیں ہے جن کا یقین تشدد پر ہے او ران کا مقصد سیاسی ہے‘‘۔
اپنے ایک حالیہ ایڈیو پیغام میں ذاکر رشید بھٹ عرف ذاکر موسی جو حزب المجاہدین سے منسلک ہے نے ہندوستانی مسلمانو ں پر زوردیاتھا کہ وہ ’’ ظلم وجبر کے خلاف اٹھاکھڑے اجائیں‘‘