ای ڈی کی اڈیشہ میں نقد رقم کے ذخیرہ کی تحقیقات‘ نوٹوں کی تنسیخ امبیڈکر کا نظریہ ’ بی جے پی ‘ گجرات ‘ ہائیکورٹ میں14ڈسمبرکوسماعت

سنیل پور ( اڈیشہ):انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ عنقریب1.43کروڑ روپئے کی نقد رقم کااڈیشہ میں ذخیرہ ہونے کی تحقیقات شروع کرے گی۔نوٹوں کی تنسیخ کے بعد یہ ذخیرہ کرنے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔

سنیل پور کے ایس پی اکھلیش سنگھ نے آج اس کا انکشاف کیا ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی ایک ٹیم بھونیشوار روانہ ہوچکی ہے۔

احمد آبادسے موصولہ اطلاع کے بموجب گجرت ہائیکورٹ نے آج دو مفاد عامہ کی درخواستوں کی سماعت جن میں مرکزی یکومت کی جانب سے ڈسٹرکٹ کواپرائیٹوبینکس کو نونوں کی تنسیخ کے بعد کسی بھی قسم کے لین دین سے منع کیاہے اور بینکوں سے نقد رقم حاصل کرنے پر بھی پابندیاں عائد کی ہیں‘ کو چیالنج کیاگیا ہے کی سماعت کے لئے 14ڈسمبر کی تاریخ مقرر کی ہے۔

عدالت نے کہاکہ اسی نوعیت کی تمام درخواستوں کی سماعت سپریم کورٹ میں9ڈسمبر کو مقرر کی ہے۔ چیف جسٹس آر سبھاش ریڈی اور جسٹس وی این پنچولی پر مشتمل ایک ڈیویثرن بنچ نے مرکزکے مشیر قانون سے کہاکہ اس معاملے پرسپریم کورٹ کی توجہ مرکوز ہے اور کسی قسم کی درخواستیں جوکواپرٹیوبینکس کی جانب سے داخل کی گئی ہیں۔جمعرات کو ان کی سماعت مقرر ہے۔

دریں اثناء بی جے پی کے تلنگانہ رکن اسمبلی این رام چندرراؤ نے کہاکہ نوٹوں کی تنسیخ کا نظریہ ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے جو دستور ہند کے معمار تھے پیش کیاتھا۔ وہ ان کی 61ویں برسی کے موقع پر ایک جلسہ سے خطاب کررہے تھے