ای سی او کی 13 ویں کانفرنس میں 10 ممالک کی شرکت

اسلام آباد۔ یکم مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اکنامک کوآپریشن آرگنائزیشن (ECO) سے خواہش کی کہ وہ اپنے باہمی تعلقات کو مزید استحکام دیتے ہوئے اس کے مجموعی فائدے حاصل کرنے کی کوشش کرے کیونکہ (ECO) دنیا کی کل آبادی کے 16% کی ترجمانی کرتا ہے۔ ای سی او کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے نے 10 رکن ممالک کے اس اتحاد سے خواہش کی کہ وہ باہمی تعاون میں اضافہ کریں تاکہ ایک دوسرے سے روابط اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہو۔ اس موقع پر سکیورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے تھے۔ ای سی او کی دسویں کانفرنس میں 10 رکن ممالک افغانستان، آذربائیجان، قازقستان، کرغستان، ایران، تاجکستان، ترکی، ترکمنستان اور ازبیکستان نے شرکت کی تھی۔ ایران، ترکی، آذربائیجان، تاجکستان اور ترکمنستان کے صدور اور کرغستان کے وزیراعظم اور ازبیکستان کے نائب وزیراعظم نے کانفرنس میں شرکت کی۔