ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے میں ہر قسم کے دھشت گرد حملے کی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہوں۔ فلم رائیس کی ادکارہ ماہیرا کا بیان

اری دھشت گرد حملے کے بعد پاکستانی فلمی ادکاروں پرہندوستان میں امتناع عائد کرنے کے زور پکڑتے مطالبات پر بالآخرادکارہ ماہیرا خان نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے کہاکہ وہ کسی بھی دھشت گرد سرگرمی کی شدت کے ساتھ مخالفت کرتے ہیں اور پرامن دنیا کے لئے دعاگو بھی ہیں۔
33سالہ فلمی ادکارہ ماہیرا خان کا بیان اس وقت سامنے آیاجب فواد خان اور شفقت امانت علی خان نے اری دھشت گرد حملے کی مذمت کی۔ماہیرا نے اپنے فیس بک پوسٹ پر لکھا کہ وہ پانچ سے ایک فلمی ادکار ہ کی حیثیت سے کام کررہی ہے اور ان کا یقین ہے وہ اپنے ہنر کے ذریعہ اپنے ملک پاکستان کی نمائندگی بہتر انداز میں کررہی ہیں۔

ماہیرا نے کہاکہ ایک پاکستانی ہونے کی حیثیت سے وہ دھشت گردی کی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہیں۔

دنیاکے کسی بھی خطہ میں انسانی زندگیو ں کاضائع ہونا بری بات ہے اور خونریزی مجھے ہرگزپسند نہیں ہے اور میں ہمیشہ ایک پرامن دنیا کوخواب دیکھتی ہوں جہاں پر میرے بچے کسی ڈر اورخوف کے بغیر جی سکیں۔ ماہیرا نے مزیدکہاکہ وہ ہر ایک سے پرامن دنیاکے تصور کرنے کی اپیل بھی کرتی ہیں۔