ایک نرسنگ ہوم سے ایک کروڑ روپئے تاوان کا مطالبہ : تین افراد گرفتار 

حیدرآباد: سعیدآباد پولیس نے پیر کے دن ایک گینگ کو گرفتار کیا ۔ جو ایک نرسنگ ہوم کو بلیک میل کر کے اور اپنے آپ کو میڈیا کے رپو رٹراور میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے عہدیداربتلا کر ایک کروڑ روپئے کا مطالبہ کرر ہے تھے ۔ملزمین کی شناخت آر سندیپ ، ڈی انیل اور بالا کرشنا ہے۔

انیل اور بالا کرشنا اسی نرسنگ ہوم میں ملازمت کر تے ہیں ۔یہ نرسنگ ہوم سنگا رینی کالونی سعید آباد میں واقع ہے۔پولیس نے بتا یا کہ ’’ ان تینوں نے سری گائیتری نرسنگ ہوم کے ڈائیرکٹر ڈاکٹر رچنا سنگھ اور انکے شوہر ڈاکٹر کرن کمار کو فون کیا اور اپنے آپ کو میڈیکل ڈپارٹمنٹ کے عہدیدار ظاہر کر تے ہوئے کہا کہ ان کے نرسنگ ہوم میں بے قاعد گیاں چل رہی ہے۔ان کے لئے انہیں ایک کروڑ روپئے چاہئے ورنہ وہ نیوز چینل کے ذریعہ پھیلا دیا جائیگا۔

اس طرح یہ نرسنگ ہوم بدنام ہو جا ئے گا۔پولیس نے ایک شکایت کی بنا پر ان تینوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضہ سے تین سیل فونس اور پین ڈرائیوس ضبط کر لئے ہیں ۔

کانگریس لیڈر نے بی بی یم پی آفس کو آگ لگا دینے کی دھمکی دی