ایک ملاقات ۔حیدرآباد کی جمیل فاطمہ جنھوں نے سیول سرویس امتحان میں کامیابی حاصل کی

حیدرآباد۔حیدرآباد کی جمیل فاطمہ زیبا جنھوں یوپی ایس سی کی جانب سے منعقدہ سیول سرویس امتحانات میں62واں مقام حاصل کیا نے کمشنر پولیس رچہ کنڈہ مسٹر مہیش مرلی بھگوات سے ملاقات کی جنھوں نے سیول سرویس امیدواروں کو رہنمائی فراہم کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹ فرانسیس کالج سے ایم بی اے میں کامیابی کے بعد وہ سیول سرویس امتحانات کی تیاری شروع کردی تھی۔ انہو ں نے سوشیالوجی کو اختیار مضمون کے طورپر لیاتھا۔ انہوں نے بتایاکہ انٹریو سیشن کا سامنے کرنے کے لئے مسٹر بھگوات نے رہنمائی کی تھی۔

ان کے واٹس ایپ نے بہت مدد کی ۔ انہوں نے بتایا کہ اسرائیل ‘ فلسطین ‘ تلنگانہ کی تشکیل اور یوپی کی سیاست میں فلمی ستاروں کی شراکت کے داری کے متعلق انٹریو کے دوران سوالا ت پوچھے گئے۔ تروپتی کی ایس یو یونیورسٹی کے شعبہ اُردو کے ہیڈ پروفیسر سلیمان اطہر جاوید کی یہ پوتری ہیں۔

ان کے والد مسٹر حبیب اللہ خان ‘ حیدرآباد کے مانصاحب ٹینک کے قریب میں واقع این ایم ڈی سی میں جیالوجسٹ کے خدمات انجام دیتے ہیں
سیاست نیوز