ایک مطالعہ کے مطابق امریکی میں ایمگریشن کے سبب جرائم کے واقعات میں اضافہ نہیں ہوا

نیویارک:ایک مطالعہ میںیہ انکشاف ہوا ہے کہ جرائم کے بڑھتے واقعات میں ایمگریشن کا کوئی تعلق نہیں ہے جس کی وجہہ سے جرائم پر کنٹرول کے بہانے سے ایمگریشن کو مورد الزام ٹھرایاجاسکے ‘

مذکورہ مطالعہ ایمگریشن سے جرائم کے تعلق کی نفی کرتا ہے۔بافولو یونیورسٹی نیویارک میں سماجیات کے اسوسیٹ پروفیسر رابرٹ ایڈلمین نے کہاکہ ’’ ہماری تحقیق اور مضبوط اور مستحکم ثبوت پر مبنی ہے جس میں امریکی کے ترقی یافتہ شہروں اور علاقوں میں پیش آنے والے جرائم کا ایمگریشن سے کوئی تعلق نہیں ہے ‘‘۔

انہو ں نے مزید کہاکہ ’’ مطالعہ کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایمگریشن سے حملوں میں اضافہ نہیں ہوا ہے ‘ یہا ں تک کہ ڈاکہ زنی ‘ لوٹ مار‘چور او رقتل کی وارداتیں نچلی علاقوں میں کم ہاں جہاں پر تارکین وطن کی تعداد زیادہ ہے ‘‘ ۔

نسلی انصاف او رمجرمانہ سرگرمیوں کا احاطہ کرنے والے کتابچے میں شائع مطالبہ کے مصنف ایڈلمین نے کہاکہ’’ نتائج بلکل صاف ہیں‘‘۔

ہماری تحقیق میںیہ بات کہیں نظر نہیں ائی کہ ایمگریشن اور جرائم میں اضافے کے عمل میں کہیں یکسانیت ہو۔

مصنف نے دو سو میٹرپولٹین شہروں کو یو ایس مردم شماری بیورو کے ساتھ ملاکر دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کی اور ان کی رائے جانی اس کے علاوہ منظم جرائم کی تفصیلات فیڈرل بیور و آف انوسٹی گیشن سے پچھلے چالیس سال1970سے لیکر2010تک کی تفصیلات اکٹھا کئے ۔