کنیاکماری/چینائی۔ٹاملناڈو کے ٹامل میڈیم سے سرکاری اسکول میں تعلیم حاصل کرنے والے ایک ریاست کے ضلع کنیا کماری سے جس تعلق ہے کہ غریب کسان کے بیٹا اب ہندوستان کی سب سے باوقار خلائی ادارے ائی ایس آر او کا جائزہ لینے کی تیاری کررہا ہے۔فی الحال وکرم سارا بائی اسپیس سنٹر میں بطور ڈائرکٹر خدمات انجام دینے والی کے سیوان کا نام اسپیس ڈپارٹمنٹ اینڈ چیرمن آف اسپیس کمیشن اینڈ دی انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن( ائی ایس آر او)کے اگلے سکریٹری کے طور پر پیش کیاگیا ہے جو ضلع کنیا کماری کے تارک کنا ویلی کے پڑوس میں رہتے ہیں۔ان کے انکل شنموگاویل نے کہاکہ ’’ سیوان کا تعلق بہت ہی معمولی خاندان سے ہے۔ ان کے والد ایک کسان تھے۔ وہ خاندان کے پہلے گریجویٹ ہیں‘‘۔
سیوان کے طالب علمی کا دورہ کا تذکرہ کرتے ہوئے شنموگاویل نے پی ٹی ائی کو بتایا کہ راکٹ کے ماہر’’ اپنے طور پر پڑھائی کرتا اورسخت محنت کرتاتھا۔ وہ کبھی ٹیوشن اور کوچنگ کلاسیس کے لئے نہیں گیاتھا‘‘۔انہو ں نے کہاکہ وہ علاقے کے سرکاری اسکول میں پڑھتا تھا اور اس کا ذریعہ تعلیم تامل تھا۔ بعدازاں اس نے ناگرکوئل کے ایس ٹی ہندو کالج گریجویٹ کیا۔سارا گاؤں خوش ہے اور اس اسکول میں مٹھائی تقسیم کی گئی جہاں پر وہ زیر تعلیم تھا‘‘۔ اپنے تقرر پر سیوان نے پی ٹی ائی سے کہاکہ ’’ ایسا موقع بہت ہی کم ملتا ہے۔ اس عہدے پر ہمیشہ افسانوی لوگ رہے ہیں۔ نہایت اعزاز کے ساتھ میں اس کو قبول کروں گا‘‘۔اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ماہرین کے ساتھ کام کرنے کے تجربہ کو سیوان نے یاد کرتے ہوئے کہاکہ حکومت نے بھی ’’ ان پر بھروسہ جتایا ہے‘‘۔ان سے پوچھنے پر کہ کیاانہیں توقع تھی تو سیوان نے کہاکہ’’ مجھے توقع نہیں تھی‘‘ اور کہاکہ ’’ میرا دماغ پی ایس ایل وی ( تنصیب) سے بھرا ہوا ہے‘‘۔
سیوان نے سال1980میں مدارس انسٹیٹو ٹ آف ٹکنالوجی برائے ایراناٹیکل انجینئرنگ سے پوری کی جبکہ بنگلور ائی ائی ایس سی سے ایرواسپیس انجینئرنگ ماسٹرس کی ڈگری 1992میں تکمیل کی۔اسی طرح سال2006میں ائی ائی ٹی ممبئی سے ایرواسپیس انجینئرنگ میں پی ایچ ڈی کی۔انہوں نے 1982میں ائی ایس آر اومیں شمولیت اختیار کرتے یوئے پی ایس ایل وی کی لانچنگ کی تیاری منصوبہ اور رابطہ جائزہ جیسے امور کی ذمہ دار ی باخوبی نبھائی۔
اپنے اس دور میں انہیں بہت ساری اہم ذمہ داریاں بھی سونپی گئیں۔اپنے کیریر کے دوران انہیں بہت سارے اعزازت او رایوارڈس سے بھی نوازا گیا جس میں اپریل 2014میں چینائی کی ستیا باماں یونیورسٹی سے ڈاکٹر آف سائنس ‘اور شری ہری اوم اشارم پریریت ڈاکٹر وکرم سارا بائی ریسرچ ایوارڈ برائے سال1999بھی شامل ہے۔ ائی ایس آر او سربراہ کے نام پر سیوان کے نام پیش کئے جانے کے بعد اپوزیشن لیڈر ایم کے اسٹالن نے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ پلانی سوامی نے کہاکہ ’’ میں چیرمن ایسرو مقرر کئے جانے پر آپ کو مبارکباد پیش کرتاہوں۔
یہ ہمارے لئے اور ہماری ریاست کے لئے وقار کی بات ہے‘‘۔اپنے ٹوئٹ میں اپوزیشن لیڈر اسٹالن نے لکھا کہ ’’ میں د ل کی گہرائیوں سے ڈاکٹر سیوا کو چیرمن ائی ایس آر کو مقرر کئے جانے پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ میں امید کرتاہوں کہ سیوا نے خدمات سے ایسرو کو نئی اونچائیاں ملیں گی‘‘یونین کابینہ نے کی تقرر کرنے والے کمیٹی نے ایک روز قبل سیون کے بطور سکریٹری کو منظوری دی ہے