ایک عہدہ ایک وظیفہ کے مسلئے پر ایک سابق فوجی نے جنتر منتر پر کی خودکشی

نئی دہلی: پولیس کے مطابق ایک سابق سپاہی نے ون رینک ون پنشن مسلئے پر خودکشی کی۔ کل رات ستر سالہ سابق سپاہی رام کشن گریوال نے دہلی کے ایک پارک میں زہر پی کر اپنی جان دیدی۔

پولیس نے کہاکہ دیگر سابق سپاہیوں کے ساتھ وہ وزارت دفعہ میں ایک یادواشت پیش کرنے کے عمل کو قطعیت دی رہے تھے۔

فوت سپاہی کے دوستوں کے مطابق وہ پچھلے کچھ عرصہ سے کافی رنجیدہ تھے۔حکومت کی متعارف کردہ ایک عہدہ ایک وظیفہ اسکیم کے خلاف سابق سپاہیوں کی جانب سے مسلسل احتجاج کیاجارہا ہے۔سابق سپاہی حکومت ہند کی ون رینک ون پنشن اسکیم سے کافی ناراض ہیں ۔

قبل ازیں ایکس سرویس مین کی جانب سے بڑے پیمانے پر ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا بھی انعقاد عمل میں لایاگیا تھا۔

مرکز میں برسراقتدار مودی حکومت نے سابق سپاہیوں کی مخالفت کے باوجود مذکورہ اسکیم کو متعارف کروایا تھا جس کے بعد مودی حکومت کے خلاف سابق سپاہی سڑکوں پر اتر ائے ہیں۔