ایک شخص کی ممبئی ریلوے اسٹیشن پر لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ۔ سی سی ٹی وی فوٹیج ہوا وائیرل

ممبئی۔جمعرات کے روز ممبئی ریلوے اسٹیشن پر مبینہ طور سے ایک شخص کی لڑکی کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ پیش آیا۔اے ایس ائی ڈی کے شرما نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا جائزہ لینے کے دوران اس بات کو محسوس کاہے کہ 11:25کے قریب ایک شخص لیڈی مسافر کے گلے لگ رہا ہے۔

اس شبہ میں انہوں نے فوری طور سے دو کانسٹبل کو موقع پر پہنچنے کی ہدایت دی ۔ جب پولیس جوان یہا ں پر پہنچے تو مذکورہ عورت نے مبینہ طور سے سے کہاکہ اس شخص نے اس کے ساتھ چھیڑ چھار کی جب وہ اپنے نوکری کے لئے گھانسولی پہنچے ٹرین کا انتظار کررہی تھیں۔

https://www.youtube.com/watch?time_continue=12&v=f4qrfxE9a1g

خاتون کی شکایت اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر دونوں کانسٹبلوں نے چھیڑ خانی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔پوچھ تاچھ کے بعد گھانسولی کے ساکن 43سالہ کرون شنکر جوشی نے چھیڑ خانی کی بات کو قبول کیاہے۔

بعدازاں اس کو واشی میں گورنمنٹ ریلوے پولیس کے حوالے کردیاگیا ‘ جہاں تحقیقات کے بعد ائی پی سی کی دفعہ354اے کے تحت اس شخص کے خلاف مقدمہ درج کیاگیا۔